Tuesday , November 21 2017
Home / عرب دنیا / یمن : القاعدہ کے کمانڈر ہلاک‘تنظیم کا اظہار غم

یمن : القاعدہ کے کمانڈر ہلاک‘تنظیم کا اظہار غم

دبئی۔ 7 فروری (سیاست ڈاٹ کام) جزیرہ نما عرب میں القاعدہ شاخ نے جنوبی یمن میں امریکہ کے ایک ڈرون حملے میں اپنے سینئر کمانڈر کی ہلاکت پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔ جنگجو تنظیم اس سلسلے میں میڈیا کو ایک بیان جاری کر کے اپنے کمانڈر جلال بلیدي کے مارے جانے کی تصدیق کی ہے ۔ جلال بلیدي ڈرون حملے میں اس وقت ہلاک ہوگیا، جب وہ یمن کے ساحلی صوبہ میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ گاڑی سے سفر کر رہا تھا۔ امریکہ نے اس کی گرفتاری کے لیے 50 لاکھ ڈالر کے انعام کا اعلان کر رکھا تھا۔ القاعدہ نے اپنے کمانڈر کی موت پر یمن کی اپنی مسلم کمیونٹی کے تئیں ہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT