Saturday , December 16 2017
Home / عرب دنیا / یمن اور شام میں جنگ بندی کیلئے امریکہ کی ایران سے امداد طلبی

یمن اور شام میں جنگ بندی کیلئے امریکہ کی ایران سے امداد طلبی

مناما ۔ /7 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) وزیر خارجہ امریکہ جان کیری نے آج ایران پر زور دیا کہ وہ شام اور یمن میں جنگ بندی کیلئے مدد کرے ۔ کیونکہ ان جنگوں سے مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام کا خطرہ ہے ۔ وہ 2010 ء کے بعد امریکہ کے اعلیٰ سطحی سفارت کار ہیں جو بحرین کا دورہ کررہے ہیں ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ انسانی حقوق کا احترام لازمی ہے اور بحرین ملک کی شیعہ اکثریت کے ساتھ تعصب برت رہا ہے ۔ بحرین کے وزیر خارجہ شیخ خالد بن احمد الخلیفہ کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں انہوں نے ایران کی عدم استحکام پیدا کرنے کی کوششوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اس کا سنجیدگی سے نوٹ لے گا ۔ انہوں نے کہا کہ شام اور یمن میں جنگ بندی کیلئے ایران کو امریکہ کی مدد کرنا چاہئیے ۔

TOPPOPULARRECENT