Tuesday , January 23 2018
Home / پاکستان / یمن بحران پر بات چیت کیلئے سعودی عرب کے وزیر کی پاکستان آمد

یمن بحران پر بات چیت کیلئے سعودی عرب کے وزیر کی پاکستان آمد

اسلام آباد ۔ /12 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کے وزیر برائے مذہبی امور آج اسلام آباد پہونچ گئے جہاں وہ یمن بحران پر حکومت سے بات چیت کریں گے ۔ سعودی عرب نے پہلے ہی پاکستان سے درخواست کی ہے کہ وہ یمن میں حوثی قبائیلیوں کے خلاف اس کی کارروائیوں اور فضائی بمباری کیلئے فوج روانہ کریں ۔ جیٹ طیارے اور جنگی جہاز پر فراہم کرے۔ لیکن اسلام آبا

اسلام آباد ۔ /12 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کے وزیر برائے مذہبی امور آج اسلام آباد پہونچ گئے جہاں وہ یمن بحران پر حکومت سے بات چیت کریں گے ۔ سعودی عرب نے پہلے ہی پاکستان سے درخواست کی ہے کہ وہ یمن میں حوثی قبائیلیوں کے خلاف اس کی کارروائیوں اور فضائی بمباری کیلئے فوج روانہ کریں ۔ جیٹ طیارے اور جنگی جہاز پر فراہم کرے۔ لیکن اسلام آباد نے اپنی فوجی طاقت صرف اس وقت دینے کی پیشکش کی جب سعودی عرب کو دہشت گردوں سے خطرہ لاحق ہو ۔ سعودی عرب کے زیرقیادت یمن میں جاری اتحادی افواج کی کارروائیوں میں شامل ہونے کا فیصلہ نہیں کیا گیا ۔ سعودی عرب اور پاکستان دیرینہ دوست ممالک ہیں ۔ سعودی وزیر شیخ صالح بن عبدالعزیز ال شیخ نے اپنی آمد کے بعد کہا کہ حکومت سعودی عرب پاکستان کی حکومت کے ساتھ یمن کی صورتحال پر بات چیت کرے گی ۔

TOPPOPULARRECENT