Thursday , September 20 2018
Home / دنیا / یمن: تشدد سے 10 ہفتہ میں 85 ہزار افرادبے گھر

یمن: تشدد سے 10 ہفتہ میں 85 ہزار افرادبے گھر

اقوام متحدہ۔10 فروری (سیاست ڈاٹ کام) یمن میں پرتشدد واقعات میں اضافہ کی وجہ سے گزشتہ 10 ہفتے میں 85 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہوئے ہیں۔اقوام متحدہ کی پناہ گزین ایجنسی کی ترجمان سیسلی پائیلی نے جنیوا میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ یمن میں تشدد کے واقعات میں اضافہ کی وجہ سے گزشتہ 10 ہفتے میں 85 ہزار سے زیادہ لوگوں کو بے گھر ہونا پڑا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ یمن دنیا کے سب سے بڑے انسانی بحران سے دوچار ہے اور اس وقت وہاں 2.2 کروڑ سے زیادہ لوگوں کو مدد کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ بے گھر لوگ زمینی لڑائی اور فضائی حملوں کے دوران یا تو اپنے گھروں میں پھنسے ہوئے تھے یا غاروں میں چھپ گئے تھے ۔ سرحدی علاقوں سے بڑی تعداد میں لوگ اپنے گھر چھوڑ کر بھاگ رہے ہیں۔دریں اثنا، بین الاقوامی مائیگریشن تنظیم نے یمن میں انسانی بحران سے نمٹنے کے لئے اس سال کے واسطے 9.62 کروڑ ڈالر کی مدد کی اپیل کی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT