Monday , November 20 2017
Home / دنیا / یمن تنازعہ :امن بات چیت کا کل سے آغاز

یمن تنازعہ :امن بات چیت کا کل سے آغاز

اقوام متحدہ ۔ 16 اپریل ۔(سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کی ثالثی میں جزیرہ نما عرب کے ملک یمن میں پیدا شدہ مسلح تنازعے کے خاتمے اور پرامن سیاسی حل کیلئے امن مذاکرت پرسوں پیر کے روز سے خلیجی ریاست کویت میں شروع ہو رہے ہیں۔ دوسری جانب یمن میں متحارب گروپوں کے درمیان کمزور فائربندی کا سلسلہ تمام تر خلاف ورزیوں کے باوجود جاری ہے۔ امن مذاکرات میں اقوام متحدہ کے خصوصی مندوب اسماعیل ولد شیخ احمد کی ہر ممکن کوشش ہو گی کہ 13 ماہ پرانے تنازعے کا حل کسی بھی طرح تلاش کیا جا سکے۔ اِس سے قبل مذاکرات کے ذریعے پرامن حل کی تمام تر کوششیں ناکامی سے ہمکنار ہو چکی ہیں۔
برنی سینڈرز کی پوپ فرانسس سے ملاقات
ویٹکن سٹی۔ 16 اپریل ۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکی سیاسی جماعت ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے صدارتی الیکشن کیلئے نامزدگی حاصل کرنے کی کوشش میں مصروف برنی سینڈرز نے آج ہفتے کی صبح ویٹیکن میں پوپ فرانسس کے ساتھ ملاقات کی۔ سینڈرز نے ’ایسوسی ایٹڈ پریس ‘ کو اِس ملاقات کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا کہ اُن سے ملاقات کے بعد پوپ یونانی جزیرے لیسبوس کے لیے روانہ ہوئے تھے۔ امریکی سیاستدان کے مطابق انہوں نے اِس ملاقات میں خاص طور پر پوپ کی اْن کی کوششوں کو سراہا جس میں وہ اخلاقی اقدار کو انصاف اوراقتصادیات کا حصہ بنانے کے لیے کر رہے ہیں۔ اِس ملاقات کو سینڈرز نے اپنے  اور اپنی اہلیہ کے لیے ایک اعزاز قرار دیا۔

TOPPOPULARRECENT