Wednesday , September 26 2018
Home / Top Stories / یمن جنگ کے خاتمہ کیلئے اقوام متحدہ کی سعودی ولیعہد سے اپیل

یمن جنگ کے خاتمہ کیلئے اقوام متحدہ کی سعودی ولیعہد سے اپیل

اقوام متحدہ۔ 28 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب نے آج اقوام متحدہ کو 930 ملین امریکی ڈالرس کا ایک چیک حوالے کیا تاکہ اسے یمن میں امدادی کاموں کیلئے استعمال کیا جاسکے جبکہ سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس نے یمن میں جاری جنگ کے خاتمہ پر زور دیا ہے جہاں سعودی عرب بھی ایک فوجی اتحاد کی قیادت کررہا ہے۔ سیکریٹری جنرل نے اس موقع پر سعودی ولیعہد محمد بن سلمان سے اس خطیر رقمی عطیہ کیلئے اظہار تشکر کیا اور اس بات پر بھی زور دیا کہ یمن میں جاری جنگ کا ایک سیاسی حل نکالنا ضروری ہے۔ صرف انسانی بنیادوں پر امداد فراہم کرنے سے کام نہیں چلے گا۔

TOPPOPULARRECENT