Tuesday , January 16 2018
Home / عرب دنیا / یمن: سعودی فضائی حملے،31 ہلاک

یمن: سعودی فضائی حملے،31 ہلاک

صنعاء ۔17 ۔ جون (سیاست ڈاٹ کام) طبی عہدیداروں نے کہا کہ سعودی زیر قیادت فضائی حملوں کا فرار ہونے والے شہریوں کے ایک قافلہ کو نشانہ بنایا گیاجس میں کم از کم 31 افراد ہلاک ہوگئے ۔ یہ اب تک کا مہلک ترین حملہ تھا۔ جب سے فضائی حملے تین ماہ قبل شروع ہوئے ہیں، اتنی تعداد میں لوگ ایک حملہ میں کبھی ہلاک نہیں ہوئے تھے۔فرار ہونے والے عوام پر شہر عد

صنعاء ۔17 ۔ جون (سیاست ڈاٹ کام) طبی عہدیداروں نے کہا کہ سعودی زیر قیادت فضائی حملوں کا فرار ہونے والے شہریوں کے ایک قافلہ کو نشانہ بنایا گیاجس میں کم از کم 31 افراد ہلاک ہوگئے ۔ یہ اب تک کا مہلک ترین حملہ تھا۔ جب سے فضائی حملے تین ماہ قبل شروع ہوئے ہیں، اتنی تعداد میں لوگ ایک حملہ میں کبھی ہلاک نہیں ہوئے تھے۔فرار ہونے والے عوام پر شہر عدن کے شمالی مضافاتی علاقہ میں علی الصبح حملہ ہوا۔ مہلوکین میں تین خاندان شامل تھے، جن کے پاس صرف غذائی اشیاء اور گھریلو سامان تھا۔ علاوہ ازیں مسافروں کو منتقل کرنے والی ایک بس بھی حملہ کا نشانہ بنی۔

TOPPOPULARRECENT