Thursday , September 20 2018
Home / ہندوستان / یمن سے تخلیہ کی کارروائی سے وزیراعظم کا اظہارستائش

یمن سے تخلیہ کی کارروائی سے وزیراعظم کا اظہارستائش

نئی دہلی ۔ 6 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج جنگ زدہ یمن سے ہندوستانیوں اور غیر ہندوستانیوں کے تخلیہ کیلئے مختلف سرکاری محکموں کو بے تکاں کاروائی (آپریشن) کی ستائش کی ہے۔انہوں نے اپنے ٹوئیٹر پر کہا کہ تخلیہ کی کوششوں سے یہ ظاہر ہوتا ہیکہ حکومت اپنے عوام کی خدمت اور دیگر مصیبت زدہ لوگوں کی امداد کیلئے کمربستہ ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ یمن سے ہمارے شہریوں کے تخلیہ کیلئے اعانت کرنے والے شہری و دفاعی عہدیداروں اور تنظیموں کو میرا سلام عرض ہے۔ انہوں نے سرکاری تنظیموں وزارت خارجہ، بحریہ ایرپورٹس، ایرانڈیا، شپنگ، ریلویز اور ریاستی حکومتوں کی گرانقدر خدمات کی ستائش کی۔

TOPPOPULARRECENT