Wednesday , May 23 2018
Home / عرب دنیا / یمن سے داغے ہوئے میزائل کو روکنے کا سعودی عرب کا ادعا

یمن سے داغے ہوئے میزائل کو روکنے کا سعودی عرب کا ادعا

ریاض ۔ 15 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کی فضائی دفاع نے آج دعویٰ کیا کہ ایک یمن سے داغے ہوئے بین البراعظمی میزائل کو مملکت کے جنوبی علاقہ میں سعودی زیرقیادت اتحادی افواج نے روک دیا۔ میزائل کا ملبہ شہر جیزان کے علاقہ میں بکھر گیا لیکن کوئی ہلاکت واقع نہیں ہوئی۔ اتحادی افواج کے ترجمان ترکی المالکی نے اس کا انکشاف کیا۔ حوثیوں کے خبررساں چینل المسیرہ کے بموجب میزائل داغا گیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT