Friday , November 24 2017
Home / عرب دنیا / یمن سے راکٹ حملہ‘ سعودی سرحدی محافظ ہلاک

یمن سے راکٹ حملہ‘ سعودی سرحدی محافظ ہلاک

یمن میں امریکی ڈرون حملہ سے القاعدہ کے 4مشتبہ کارکن ہلاک
ریاض۔23اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) سعودی عرب کا ایک سرحدی محافظ شمالی یمن سے حکومت مخالف باغیوں کے راکٹ حملہ میں ہلاک ہوگیا ۔ سعودی عرب کے عہدیدار نے سرکاری خبر رساں ادارہ ’’اسپا‘‘ سے آج کہا کہ ایک سرحدی چوکی پر جو سعودی عرب کا علاقہ جازان میںقائم تھی راکٹ حملہ کیا گیا ۔ اس پر سرحدی محافظین نے جوابی کارروائی کی ۔ محکمہ داخلہ کے ترجمان نے کہاکہ ایک سعودی سرحدی محافظ فائرنگ کے تبادلہ میں ہلاک ہوگیا ۔ سعودی ۔ یمن سرحد پر ریاض زیرقیادت فوجی فضائی حملوں کے حوثی باغیوں پر فضائی حملوں سے تاحال تقریباً 50افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔ عدن موصولہ اطلاع کے بموجب القاعدہ کے چار مشتبہ عسکریت پسند امریکہ کے مکلہ پر ڈرون حملہ میں مبینہ طور پر ہلاک ہوگئے ۔ جنوبی یمن کے شہر عدن میں انتہاپسند گروپ نے گذشتہ اپریل میں قبضہ کرلیا تھا ۔ یہ چار افراد ایک کار میں مکلہ الریان ایئرپورٹ کے ٹارمک پر سفر کررہے تھے جب ان پر امریکی ڈرون طیارہ سے میزائل حملہ کیا گیا جس سے وہ فوری ہلاک ہوگئے ۔ رات کے وقت یہ حملہ قبل ازیں اسی قسم کے حملے کا تسلسل تھا جس میں القاعدہ کے تین مشتبہ کارکن ہلاک ہوگئے تھے جب کہ وہ وسطی صوبہ معارب میں بذریعہ کار سفر کررہے تھے ۔ امریکہ واحد ملک ہے جو علحدہ فوجی ڈرون حملے یمن پر کررہا ہے ۔ یہ حملے مشتبہ عسکریت پسندوں پر جاری ہے اور حکومت مخالف افواج پر بھی کئے جارہے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT