Thursday , December 13 2018

یمن سے نوزائیدہ بچی کی بحفاظت منتقلی

کوچی ۔ 10 ۔ اپریل : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ہندوستان نے یمن سے اپنے شہریوں کی طیاروں کے ذریعہ تخلیہ کے دوران ایک 6 دن کی نوزائیدہ بچی کو بھی بحفاظت منتقل کرنے میں کامیابی حاصل کرلی ۔ اس بچی کو انکیوبیٹر میں رکھ کر ڈاکٹر کی نگرانی میں لایا گیا ہے ۔ ایرانڈیا کا خصوصی طیارہ کوچی طیرانگاہ پر اترتے ہی نوزائیدہ بچی پاروتی جو کہ صحت کے مسائل سے دوچا

کوچی ۔ 10 ۔ اپریل : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ہندوستان نے یمن سے اپنے شہریوں کی طیاروں کے ذریعہ تخلیہ کے دوران ایک 6 دن کی نوزائیدہ بچی کو بھی بحفاظت منتقل کرنے میں کامیابی حاصل کرلی ۔ اس بچی کو انکیوبیٹر میں رکھ کر ڈاکٹر کی نگرانی میں لایا گیا ہے ۔ ایرانڈیا کا خصوصی طیارہ کوچی طیرانگاہ پر اترتے ہی نوزائیدہ بچی پاروتی جو کہ صحت کے مسائل سے دوچار ہے فی الفور اس کی والدہ کے ساتھ امریتا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس منتقل کردیا گیا ۔ قبل ازیں وزارت خارجہ کے ترجمان سید اکبر الدین نے ٹیوٹر پر بتایا کہ ایک بچی کو بحفاظت ہندوستان لایا گیا ہے جس کی تصویر بھی انہوں نے پوسٹ کی ہے ۔ اس بچی کو اس کے والدین راجی اور ششی کے ساتھ ایرانڈیا فلائٹ کے ذریعہ کل دیجبوئی سے یمن لایا گیا تھا ۔ صنعاء میں ہندوستانی سفارتخانہ نے مذکورہ لڑکی کے ساتھ ایک ڈاکٹر نامبیار کو بھی کوچی روانہ کیا ہے ۔ 6 دن قبل راجی جو کہ یمن کے ارمان ہاسپٹل میں نرس تھی ایک لڑکی تولد ہوئی تھی ۔ ڈاکٹر نامبیار نے بتایا کہ لڑکی کی حالت اب مستحکم ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT