Monday , June 25 2018
Home / ہندوستان / یمن سے ہندوستانیوں کے انخلاء میں توسیع

یمن سے ہندوستانیوں کے انخلاء میں توسیع

نئی دہلی ۔ 8 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے یمن سے اپنے شہریوں کے انخلاء کی مہم میں مزید ایک دن کی توسیع کرتے ہوئے کل تک یہ کام جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ 140 نرسوں کے ایک گروپ نے یہ درخواست کی تھی۔ اس دوران شورش زدہ ملک سے دیگر 450 ہندوستانیوں کا انخلاء عمل میں لایا گیا ہے جس کے ساتھ ہی ان شہریوں کی مجموعی تعداد 4500 ہوگئی ہے۔ عہدی

نئی دہلی ۔ 8 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے یمن سے اپنے شہریوں کے انخلاء کی مہم میں مزید ایک دن کی توسیع کرتے ہوئے کل تک یہ کام جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ 140 نرسوں کے ایک گروپ نے یہ درخواست کی تھی۔ اس دوران شورش زدہ ملک سے دیگر 450 ہندوستانیوں کا انخلاء عمل میں لایا گیا ہے جس کے ساتھ ہی ان شہریوں کی مجموعی تعداد 4500 ہوگئی ہے۔ عہدیداروں نے کہا کہ صنعا سے تقریباً 400 ہندوستانیوں کو ایرانڈیا کے ذریعہ واپس لایا گیا جبکہ مزید شہریوں کے انخلاء کیلئے حدیدہ کے قریب سمندری جہاز آئی این ایس سمترا لنگرانداز ہے۔

یمن میں ایک ہندوستانی یرغمال
ملاپورم۔ 8 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) جنگ سے متاثرہ یمن کے دارالحکومت صنعا میں 6 رکنی مسلح گروپ نے مبینہ طور پر کیرالا کے ایک 49 سالہ شخص کو یرغمال بنا لیا ہے۔ ارکان خاندان کو موصولہ اطلاع کے مطابق سلمان نامی شخص کا تعلق ضلع ملاپورم سے ہے اور اپنی اہلیہ و 5 بچوں کیساتھ گذشتہ 7 سال سے صنعا میں ہے۔ سلمان کے والد عبدالرحمن نے بتایا کہ بہو قمرالنساء نے یہ اطلاع دی ہیکہ مسلح افراد پر مشتمل 6 ارکان کا ایک گروپ ان کے فلائیٹ میں 24 مارچ کو گھس کر سلمان اور دیگر 5 افراد کو یرغمال بنا لیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT