Tuesday , September 18 2018
Home / عرب دنیا / یمن: قبائیلیوں کے حملے میں 86 حوثی ہلاک

یمن: قبائیلیوں کے حملے میں 86 حوثی ہلاک

صنعا۔ 15 نومبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) یمن کے جنوب مشرقی شہر رداع کے نزدیک مسلح قبائلیوں کے حملے میں 86 حوثی باغی ہلاک ہوگئے ہیں۔ مسلح قبائلیوں نے خودکار ہتھیاروں سے حوثی باغیوں پر حملہ کیا ہے اور ان کے زیراستعمال دو ٹینک اور تین بکتربند گاڑیاں تباہ کردی ہیں۔یمنی دارالحکومت صنعا سے ایک سو میل جنوب مشرق میں واقع اس شہر میں حوثی باغیوں نے جمعرات کو مقامی قبائل پر حملہ کیا تھا اور ان کی پانچ خواتین سمیت پندرہ افراد کو ہلاک کردیا تھا۔انھوں نے قبائلیوں کے ساتھ لڑائی کے دوران توپ خانے سے بھاری گولہ باری کی تھی۔جھڑپوں میں 25 افراد زخمی ہوگئے تھے۔رداع میں اہل سنت آباد ہیں اور شیعہ حوثی باغی گذشتہ کئی ہفتوں سے اس شہر پر قبضے کی کوشش کررہے ہیں۔انھوں نے دارالحکومت صنعا سمیت ملک کے بیشتر شمالی شہروں پر قبضہ کرکے اپنی عمل داری قبول کررکھی ہے اور اب وہ اپنے زیرنگیں علاقوں کو بڑھانے کی کوشش کررہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT