Friday , September 21 2018
Home / عرب دنیا / یمن میں القاعدہ کے خلاف فوجی کارروائی

یمن میں القاعدہ کے خلاف فوجی کارروائی

عدن 29 اپریل (سیاست ڈاٹ کام )یمنی افواج نے بڑے پیمانے پر القاعدہ جنگجووں کو جنوبی قصبوں سے نکال باہر کرنے کیلئے تیز رفتار فضائی حملہ اور جارحانہ فوجی کارروائی شروع کردی ہے جن سے گذشتہ ہفتہ تقریبا 60 عسکریت پسند ہلاک ہوگئے ۔جزیرہ نمائے عرب میں القاعدہ نے جہادی تنظیمیں قائم کرکے بعض قصبوں کو اپنا مستحکم گڑھ بنالیا ہے ۔ ناقابل عبور پہا

عدن 29 اپریل (سیاست ڈاٹ کام )یمنی افواج نے بڑے پیمانے پر القاعدہ جنگجووں کو جنوبی قصبوں سے نکال باہر کرنے کیلئے تیز رفتار فضائی حملہ اور جارحانہ فوجی کارروائی شروع کردی ہے جن سے گذشتہ ہفتہ تقریبا 60 عسکریت پسند ہلاک ہوگئے ۔جزیرہ نمائے عرب میں القاعدہ نے جہادی تنظیمیں قائم کرکے بعض قصبوں کو اپنا مستحکم گڑھ بنالیا ہے ۔ ناقابل عبور پہاڑی علاقوں ابیان اور شبوا صوبہ ان کے مستحکم گڑھ ہیں۔ یمن اور امریکہ کے ڈرون طیاروں میں گذشتہ ہفتہ القاعدہ کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کرتے ہوئے عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا تھا۔ سرکاری فوجوں کی اسلام پسند عسکریت پسندوں سے علاقہ لحمر میں جھڑپ ہوگئی تھی۔

TOPPOPULARRECENT