Friday , November 24 2017
Home / عرب دنیا / یمن میں القاعدہ کے خلاف مہم ‘ سعودی پائلٹ ہلاک

یمن میں القاعدہ کے خلاف مہم ‘ سعودی پائلٹ ہلاک

ریاض 14 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک سعودی پائلٹ یمن میں اس وقت ہلاک ہوگیا جب وہ القاعدہ کے خلاف کسی کارروائی میں فضائی مدد فراہم کر رہا تھا ۔ یمنی حکومت کی تائید کرنے والے ایک سعودی زیر قیادت فوجی اتحاد نے یہ بات بتائی ۔ سعودی رائل ائر فورس کا طیارہ جنوبی صوبہ ابیان میں کل رات دیر گئے حادثہ کا شکار ہوگیا ۔ کہا گیا ہے کہ طیارہ میں خرابی کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا اتحادی فوج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے سعودی پریس ایجنسی کو یہ بات بتائی ۔ اس دوران اتحادی فوج کی حمایت سے یمنی افواج نے القاعدہ کے عسکریت پسندوں کو ابیان صوبہ کے وادی ضلع سے نکال باہر کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے ۔ کہا جاتا ہے کہ یہ یمن کے صدر عبدالرب منصور ہادی کا آبائی مقام ہے ۔ ابیان صوبہ پر القاعدہ کے لڑاکوں نے گذشتہ مہینے گھمسان کی لڑائی کے بعد قبضہ کرلیا تھا اور اس وقت سے یہاں سرکاری افواج کو داخلہ نہیں مل پا رہا تھا ۔ سکیوریٹی ذرائع نے بتایا کہ آئی ایس کے عناصر نے یہاں یمنی فوج کی کارروائی کے دوران زیادہ مزاحمت نہیں کی اور انہوں نے دستبرداری اختیار کرلینے کو ترجیح دی ہے ۔ یمن میں یہ القاعدہ کا نیا رجحان ہے ۔ ذرائع نے کہا کہ آئی ایس کے بیشتر لیڈر فرار ہوچکے ہیں اور یہ لوگ قریبی محافظ ضلع کا رخ کر رہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT