Friday , December 15 2017
Home / عرب دنیا / یمن میں القاعدہ کے پانچ کارکن ہلاک

یمن میں القاعدہ کے پانچ کارکن ہلاک

عدن ۔ 8 ؍ اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام) یمن کے صوبہ مارب میں کئے گئے ایک ڈرون حملے میں القاعدہ کے پانچ مشتبہ انتہا پسند ہلاک ہوگئے ۔ سیکوریٹی عہدیداروں نے کہاکہ امریکی ڈرون نے یہ حملہ کرتے ہوئے اس صوبہ کے ضلع سعود میں ایک کار کو نشانہ بنایا تھا ۔ یمن میں سرگرم القاعدہ کی جزیرہ نما عرب شاخ کو ایک خطرناک انتہا پسند تنظیم تصور کرتا ہے ۔ یمن میں خانہ جنگی اور حوثی باغیوں کے خلاف صدر عبداللہ منصور ہادی کو سعودی عرب کی تائید سے پیداہ شدہ افراتفری کے سبب اس القاعدہ گروپ کو فروغ حاصل ہو رہا ہے ۔

 

ہادی کی تائید میں 2015 کے دوران سعودی قیادت میں عرب فوجی اتحاد کے اس جنگ میں شامل ہونے کے بعد تاحال 80,000 یمنی ہلاک ہوچکے ہیں ۔

 

TOPPOPULARRECENT