Monday , December 18 2017
Home / عرب دنیا / یمن میں القاعدہ کے 5شدت پسند ہلاک

یمن میں القاعدہ کے 5شدت پسند ہلاک

عدن،20اکتوبر(سیاست ڈاٹ کام) یمن کے وسطی صوبہ البائدہ میں امریکی ڈرون حملہ میں شدت پسندتنظیم القاعدہ کے کم ازکم 5 شدت پسند ہلاک ہوگئے۔ ایک سیکورٹی افسر نے بتایا کہ القاعدہ کے پہاڑی علاقہ شرکان میں امریکی ڈرون طیاروں نے کل دہشت گردوں کی گاڑیوں کو نشانہ بنایا اور اسے نیست و نابود کردیا۔اس کارروائی میں کم از کم 5شدت پسند مارے گئے ۔انہوں نے بتایا کہ یہ شدت پسند قبائلی علاقہ میں اپنے پناہ کی جانب جارہے تھے تب ہی ان کیخلاف کارروائی کی گئی۔یہ کارروائی البائدہ میں دولت اسلامیہ اور القاعدہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کیلئے امریکہ کی جانب سے سلسلہ وارفضائی حملہ شروع کئے جانے کے دو دن بعد کی گئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT