Wednesday , January 17 2018
Home / عرب دنیا / یمن میں امریکی ، جنوبی افریقی یرغمالوں کا قتل

یمن میں امریکی ، جنوبی افریقی یرغمالوں کا قتل

صنعا (یمن) ، 6 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک امریکی فوٹوجرنلسٹ اور ایک جنوبی افریقی ٹیچر جنھیں یمن میں القاعدہ کے عسکریت پسندوں نے یرغمال بنا رکھا تھا، انھیں بچانے کی ناکام امریکی کوشش میں ہلاک کردیا گیا ہے، حکام نے آج یہ بات کہی۔ امریکی صدر براک اوباما نے ایک بیان میں کہا کہ انھوں نے اس دھاوے کا حکم دیا تھا جس میں لوک سومرس اور پیئر کورکی

صنعا (یمن) ، 6 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک امریکی فوٹوجرنلسٹ اور ایک جنوبی افریقی ٹیچر جنھیں یمن میں القاعدہ کے عسکریت پسندوں نے یرغمال بنا رکھا تھا، انھیں بچانے کی ناکام امریکی کوشش میں ہلاک کردیا گیا ہے، حکام نے آج یہ بات کہی۔ امریکی صدر براک اوباما نے ایک بیان میں کہا کہ انھوں نے اس دھاوے کا حکم دیا تھا جس میں لوک سومرس اور پیئر کورکی قتل کردیئے گئے جبکہ عرب جزیرہ نما میں القاعدہ نے جمعرات کو ایک ویڈیو آن لائن پیش کرتے ہوئے سومرس کو قتل کردینے کی دھمکی دی تھی۔ صدر اوباما نے سومرس کے قتل کی مذمت کی ہے۔ انھوں نے ایک بیان میں کہا کہ امریکہ لوک سومرس کے بچاؤ آپریشن کے دوران القاعدہ دہشت گردوں کے ہاتھوں سفاکانہ قتل کی پُرزور مذمت کرتا ہے۔ انھوں نے غمزدہ فیملی سے اظہار تعزیت بھی کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT