Tuesday , September 25 2018
Home / عرب دنیا / یمن میں باغیوں اور قبائیلی سرداروں کی جھڑپیں‘ 35 ہلاک

یمن میں باغیوں اور قبائیلی سرداروں کی جھڑپیں‘ 35 ہلاک

صنعاء۔ 6؍جولائی (سیاست ڈاٹ کام)۔ یمن کے ایک فوجی عہدیدار نے کہا کہ باغیوں اور حکومت کے وفادار قبائیلی سرداروں میں جھڑپوں کے دوران کم ازکم 35 افراد ہلاک اور دیگر 40 زخمی ہوگئے۔ سرکاری عہدیدار نے کہا کہ مہلوکین میں 15 فوجی اور 20 باغی شامل ہیں۔ حوتی باغیوں اور قبائیلی سرداروں کے درمیان جن کا تعلق اسلامی اصلاح پارٹی سے ہے، دارالحکومت صنعا

صنعاء۔ 6؍جولائی (سیاست ڈاٹ کام)۔ یمن کے ایک فوجی عہدیدار نے کہا کہ باغیوں اور حکومت کے وفادار قبائیلی سرداروں میں جھڑپوں کے دوران کم ازکم 35 افراد ہلاک اور دیگر 40 زخمی ہوگئے۔ سرکاری عہدیدار نے کہا کہ مہلوکین میں 15 فوجی اور 20 باغی شامل ہیں۔ حوتی باغیوں اور قبائیلی سرداروں کے درمیان جن کا تعلق اسلامی اصلاح پارٹی سے ہے، دارالحکومت صنعاء کے شمال مغرب میں شہر امران کے اندر اور مضافاتی علاقوں میں جھڑپیں ہوئیں۔ سرکاری عہدیداروں کے بموجب قومی فوجی یونٹس قبائیلی سرداروں سے جنگ میں مصروف ہیں اور فوجی طیارے باغیوں کو نشانہ بناکر حملے کررہے ہیں جو کل رات دیر گئے ایک سرکاری عمارت پر حملہ کرنے کی کوشش کررہے تھے۔ سرکاری عہدیداروں نے اپنی شناخت خفیہ رکھنے کی شرط پر یہ اطلاع فراہم کی ہے، کیونکہ انھیں سرکاری قانون کے مطابق اطلاعات فراہم کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

TOPPOPULARRECENT