Friday , April 27 2018
Home / عرب دنیا / یمن میں باغیوں پر سعودی عرب کے حملے ، 23 ہلاک

یمن میں باغیوں پر سعودی عرب کے حملے ، 23 ہلاک

صنعا 4 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) سعودی عرب کی قیادت والی اتحادی افواج کی جانب سے یمن کے شمالی پہاڑی علاقہ میں باغی حوثی قبائل کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کئے گئے ۔ آج صبح کی اولین ساعتوں میں کی گئی اس کارروائی میں 23 باغیوں کی ہلاکت کی اطلاع ملی ہے ۔ قبائلی ذرائع نے یہ بات بتائی ۔ ذرائع نے بتایا کہ یہ حملے صعدہ کے قریب ایک اسلحہ کی فیکٹری کو

صنعا 4 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) سعودی عرب کی قیادت والی اتحادی افواج کی جانب سے یمن کے شمالی پہاڑی علاقہ میں باغی حوثی قبائل کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کئے گئے ۔ آج صبح کی اولین ساعتوں میں کی گئی اس کارروائی میں 23 باغیوں کی ہلاکت کی اطلاع ملی ہے ۔ قبائلی ذرائع نے یہ بات بتائی ۔ ذرائع نے بتایا کہ یہ حملے صعدہ کے قریب ایک اسلحہ کی فیکٹری کو نشانہ بناتے ہوئے کئے گئے تھے ۔ اتحادی لڑاکا طیاروں نے باغیوں کے کنٹرول والے صنعا پر بھی حملے کئے ۔ یہاں انہوں نے اسلحہ کے ایک گودام کو نشانہ بنایا اور ائر ڈیفنس ہیڈ کوارٹرس پر بھی بم اندازی کی گئی ۔ اتحادی افواج نے حوثی باغیوں کے خلاف ماہ مارچ میں حملوں کا آغاز کیا تھا جبکہ حوثیوں نے ملک کے بیشتر علاقوں پر قبضہ کرلیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT