Wednesday , September 19 2018
Home / عرب دنیا / یمن میں تعینات سعودی فوجیوں کی شاہی معافی کا اعلان

یمن میں تعینات سعودی فوجیوں کی شاہی معافی کا اعلان

ریاض۔ 11 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب نے یمن میں تعینات اپنے فوجیوں کیلئے شاہی معافی کا اعلان کیا ہے یعنی اب ان کے خلاف کوئی فوجی یا ڈسپلینری کارروائی نہیں کی جائے گی جو وہاں حکومت حامی فوج کے ساتھ شانہ بشانہ حوثی باغیوں کے خلاف نبردآزما ہیں۔ سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی SPA نے یہ خبر شائع کی جس میں سعودی عرب حکومت کی جانب سے شائع ایک بیان کا حوالہ دیا گیا ہے، البتہ فوجیوں کے کسی جرم میں ملوث ہونے کا کوئی تذکرہ نہیں کیا گیا ہے تاہم معافی کا اعلان اس بات کی دلیل ہے کہ سعودی حکومت ملک کے فوجیوں کی شجاعت اور قربانی کی معترف ہے۔

TOPPOPULARRECENT