Saturday , December 15 2018

یمن میں روزانہ کچھ دیر جنگ بندی کی جائے: اقوام متحدہ

جنیوا۔11 اپریل ۔(سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ نے یمن میں متحارب فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ امدادی سرگرمیوں میں سہولت فراہم کرنے کے لئے روزانہ چند گھنٹوں کے لئے جنگ بندی کا فیصلہ کریں تاکہ متاثرہ علاقوں میں طبی اور دیگر امدادی کاموں کا سلسلہ شروع کیا جا سکے۔ اقوام متحدہ ادارہ برائے انسانی حقوق کے یمن سے متعلق ڈائریکٹر یوھانس فاڈیر کلائ

جنیوا۔11 اپریل ۔(سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ نے یمن میں متحارب فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ امدادی سرگرمیوں میں سہولت فراہم کرنے کے لئے روزانہ چند گھنٹوں کے لئے جنگ بندی کا فیصلہ کریں تاکہ متاثرہ علاقوں میں طبی اور دیگر امدادی کاموں کا سلسلہ شروع کیا جا سکے۔ اقوام متحدہ ادارہ برائے انسانی حقوق کے یمن سے متعلق ڈائریکٹر یوھانس فاڈیر کلائو نے جنیوا میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یمن میں جنگ سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کاموں کی بحالی کی فوری ضرورت ہے۔ اس لیے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ فریقین چند گھنٹے کی جنگ بندی کا فیصلہ کریں تاکہ امدادی کاموں کا سلسلہ بھی شروع کیا جا سکے۔انھوں نے کہا کہ جنگ کی وجہ سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے اور لوگ انتہائی مصائب سے دوچار ہیں ۔ انھوں نے اشیائے ضروریہ کی فراہمی کے ساتھ ساتھ طبی امداد کو یقینی بنانے کیلئے یمن میں جنگ بندی کو ناگزیر قرار دیا۔ انھوں نے کہاکہ موجودہ حالات میں کم از کم روزانہ کچھ دیر کیلئے جنگ بندی یقینی بنانی چاہئے ۔

TOPPOPULARRECENT