Saturday , September 22 2018
Home / دنیا / یمن میں روسی سفارتی وجود معطل ، ریاض سے خدمات

یمن میں روسی سفارتی وجود معطل ، ریاض سے خدمات

ماسکو ۔ 12 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) روس نے یمن میں اپنا سفارتی وجود معطل کردیا ہے۔ سفارتخانہ کے ارکان عملہ ملک سے تخلیہ کرچکے ہیں کیونکہ حکومت اور حوثی باغیوں کے درمیان اختلافات میں مزید شدت پیدا ہوگئی ہے۔ صنعا کی صورتحال کے پیش نظر روس نے فیصلہ کیا ہیکہ روسی سفارتخانہ اور اس کے تمام ارکان عملہ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض سے اپنے فرائض انجام دیں گے۔ روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا ذکارووا نے اس کا انکشاف کیا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT