Friday , November 17 2017
Home / عرب دنیا / یمن میں سعودی اتحادکا حملہ، 14 ہلاک

یمن میں سعودی اتحادکا حملہ، 14 ہلاک

صنعاء ۔ 25 اگست (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کی قیادت والی فوج کے فضائی حملوں میں کم و بیش چار مکانات تباہ ہوگئے۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ فضائی حملے اتنے شدید تھے کہ اس میں 14 افراد ہلاک ہوگئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ دریں اثناء عہدیداروں نے بتایا کہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے کیونکہ مکانات کے ملبہ میں بچاؤ کاری عملہ مزید افراد کی تلاش کررہا ہے جن کے زندہ بچنے کی کوئی امید نہیں ہے۔ یہاں اس بات کا تذکرہ بھی ضروری ہیکہ جاریہ ہفتہ کے اوائل میں اتحادی فوج کے لڑاکا طیاروں نے ارہاب میں ایک ہوٹل کو نشانہ بنایا تھا ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT