Tuesday , December 18 2018

یمن میں سعودی اتحادی افواج کے حملہ میں 6 ہلاک

دبئی، 10 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کی قیادت میں اتحادی افواج کی جانب سے یمن کے دو بازاروں میں حملے سے کم از کم 6افراد ہلاک اور20 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں ۔ ذرائع ابلاغ کی اطلاعات کے مطابق ایک طبی عہدیدارکے بموجب اتحادی افواج نے کل ضلع نھم کے مشہور خلا قاہ مارکیٹ پر حملہ کیا جس میں کم از کم 5 افراد ہلاک اور کئی دیگر زخمی ہو گئے۔ اس حملے میں کئی دکانیں اور تین کاریں جل گئیں۔ انہوں نے کہا کہ زخمیوں کی تعداد 20 سے زیادہ ہے ۔ ضلع جابد دلے کے ھودیداہ شہر کو بھی کل دوپہر بعد نشانہ بنایا گیا جس میں ایک شخص کی موت ہو گئی اور 15 دیگر زخمی ہو گئے ۔ اس حملے میں بھی کئی دکانوں کو نقصان پہنچا ۔ اقوام متحدہ کے محکموںکے مطابق یمن میں 2015 سے جاری لڑائی میں 10ہزار سے زیادہ لوگ مارے گئے ہیں جس میں زیادہ تر شہری ہیں ۔ اس کے علاوہ تیس لاکھ افراد بے گھر ہوچکے ہیں ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT