Sunday , October 21 2018
Home / عرب دنیا / یمن میں سعودی اتحاد کے حملوں میں 10خواتین ہلاک

یمن میں سعودی اتحاد کے حملوں میں 10خواتین ہلاک

صنعا۔17ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) عینی شاہدین اور محکمہ صحت کے عہدیداروں نے کہا کہ سعودی زیر قیادت اتحادی فوج کے فضائی حملوں سے یمن کے دارالحکومت صنعا میں شادی کی بارات میں شامل 10خواتین ہلاک ہوگئیں ۔ آج کے فضائی حملے خواتین کو نشانہ بناکر کئے گئے تھے جو صوبہ معاریب کے ایک دیہات میں شادی کی بارات میں شریک جلوس کی شکل میں جارہی تھیں ‘ فوری طور پر زخمی خواتین کی تعداد معلوم نہ ہوسکی ۔ امریکی حمایت یافتہ سعودی زیر قیادت اتحادی فوج کی شیعہ حمایت یافتہ حوثی باغیوں کے خلاف 2015ء سے جنگ جاری ہے ۔ سعودی زیر قیادت اتحادی افواج کے فضائی حملوں سے کئی مرتبہ یمن کے بے قصور شہری بشمول کمسن بچے ہلاک ہوچکے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT