Sunday , September 23 2018
Home / Top Stories / یمن میں سعودی فوجی اتحاد کی کارروائی، 280 حوثی باغی ہلاک

یمن میں سعودی فوجی اتحاد کی کارروائی، 280 حوثی باغی ہلاک

حدیدہ ایئرپورٹ پر سعودی اتحاد کا قبضہ ‘سعودی جیلوں میں عید ملن
صنعا۔17جون ( سیاست ڈاٹ کام ) یمن میں سعودی اتحادی فوج نے شدید لڑائی کے بعد ساحلی شہر الحدیدہ کے ہوائی اڈے پر قبضہ کرلیا جبکہ جھڑپوں میں 280 حوثی باغی ہلاک ہوگئے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق یمن میں سعودی اتحادی فورسز الحدیدہ ایئر پورٹ پر قبضہ کرنے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔ یمنی و سعودی فوج نے بدھ کو اس ہوائی اڈے پر ایک بڑا حملہ کیا۔ 4 روز سے جاری جنگ کے بعد باالاخر اتحادی فورسز الحدیدہ ہوائی اڈے کا کنٹرول سنبھالنے میں کامیاب ہوگئیں اور دو اطراف سے ہوائی اڈے کی حدود میں داخل ہوگئی ہیں۔سعودی اتحادی افواج کے اس آپریشن میں 280 حوثی باغی ہلاک ہوگئے ہیں۔ یمنی فوج کی جانب سے اب ہوائی اڈے اور اس کے آس پاس کے علاقے کو بارودی سرنگوں اور دھماکا خیز آلات سے صاف کرنا شروع کیا جارہا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق الحدیدہ کا ہوائی اڈہ اسٹریٹجک اہمیت کا حامل ہے جو یمن کی دوسری بڑی بندرگاہ الحدیدہ کے قریب واقع ہے جو حوثیوں کے لیے شہہ رگ کی حیثیت رکھتی ہے۔ریاض سے موصولہ اطلاع کے بموجب سعودی اتحادی افواج نے یمنی شہر حدیدہ کے ایئرپورٹ کا کنٹرول حوثی باغیوں سے حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ حدیدہ کی صورتحال پر اقوام متحدہ کے مندوب بات چیت کے لیے یمن پہنچ گئے۔

سعودی عرب کی حمایت یافتہ یمنی حکومتی افواج کا کہنا ہے کہ انہوں نے ساحلی شہر حدیدہ کے ایئرپورٹ کا قبضہ حوثی باغیوں سے حاصل کر لیا ہے۔ایئرپورٹ کے اطراف حوثی باغیوں سے حکومتی افواج کی لڑائی جاری ہے۔باغیوں سے جاری لڑائی میں اب تک ڈھائی سو سے زائد حوثی باغی مارے گئے ہیں، حدیدہ وہ واحد اہم بندرگاہ ہے جو حوثیوں کے زیرقبضہ ہے۔مملکت کے تمام جیلوں میں قیدیوں کیلئے عید کا خصوصی اہتمام کیا گیا اس موقع پر نمازعید کے بعد جیل حکام نے قیدیوں سے ملاقات کی اور ان میں تحائف تقسیم کئے۔ سبق نیوز کی رپورٹ کے مطابق ڈائریکٹریٹ جنرل جیل خانہ کے ترجمان کرنل ایوب نحیت کا کہنا ہے کہ مملکت کے تمام ریجن میں جیلوں کے قیدیوں کے لئے بھی عید کے پرمسرت موقع پر خصوصی اہتمام کیا گیا۔ جیلو ں میں نماز عید کا خاص طور پر بندوبست کیا تاکہ قیدی عید الفطر کی نماز ادا کرسکیں۔ نماز کے بعد جیلو ںکی انتطامیہ کی جانب سے قیدیوں کیلئے خصوصی تحائف اور اشیائے خورونوش کا اہتمام کیا گیا تھا۔ قیدیوں میں تحائف تقسیم کئے گئے۔ عید کے موقع پر قیدیوں کے اہل خانہ سے ملاقات کا بھی خصوصی اہتمام کیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT