Wednesday , June 20 2018
Home / عرب دنیا / یمن میں صدارتی محل پر باغیوں کا قبضہ ،صدر محفوظ

یمن میں صدارتی محل پر باغیوں کا قبضہ ،صدر محفوظ

صنعاء ۔ 20 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) یمن کے شیعہ حوتی باغیوں نے صدارتی محل پر شلباری کرتے ہوئے قبضہ کرلیا اور اس میں گھس پڑے۔ یمن کے دارالحکومت صنعاء میں ایک اعلیٰ فوجی کمانڈر نے اسے بغاوت قرار دیا۔ جس وقت شلباری کی جارہی تھی، صدر عبد ربہ منصور ہادی محل میں موجود تھے۔ عہدیداروں نے بتایا کہ تقریباً نصف گھنٹہ زبردست شلباری ہوئی لیکن صدر کو کوئی گزند نہیں پہونچی۔ گارڈس ان کی حفاظت کر رہے ہیں۔ وزیر اطلاعات نادیہ السقاف نے ٹوئیٹر پر لکھا کہ مسلح باغیوں نے صدارتی محل کے روبرو مکانات کی چھت سے شلباری شروع کی۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے صدر کے دفاتر پر حملہ کردیا اور محل میں گھس کر اسلحہ ڈپو کو لوٹ لیا۔ فوج نے اسے بغاوت قرار دیا اور یہ اندیشہ ظاہر کیا کہ باغیوں کو صدارتی محل کے اندر بعض افراد کی مدد حاصل رہی۔

TOPPOPULARRECENT