Saturday , June 23 2018
Home / عرب دنیا / یمن میں صدر کے استعفیٰ کے بعد بحران میں شدت

یمن میں صدر کے استعفیٰ کے بعد بحران میں شدت

صنعاء ۔ 23جنوری۔(سیاست ڈاٹ کام) یمنی دارالحکومت صنعاء پر کنٹرول کیلئے طاقتور شیعہ باغیوں سے شدید مزاحمت کے درمیان صدر عبدالربوہ منصور ہادی کے استعفے کے بعد یہ غریب عرب ملک سیاسی بحران سے دوچار ہوگیا ہے ۔ القاعدہ کے خلاف مہم میں امریکہ کے ایک کلیدی حلیف منصور ہادی نے کہا کہ وہ مزید اپنے عہدہ پر برقرار نہیں رہ سکتے کیونکہ یہ ملک مکمل ت

صنعاء ۔ 23جنوری۔(سیاست ڈاٹ کام) یمنی دارالحکومت صنعاء پر کنٹرول کیلئے طاقتور شیعہ باغیوں سے شدید مزاحمت کے درمیان صدر عبدالربوہ منصور ہادی کے استعفے کے بعد یہ غریب عرب ملک سیاسی بحران سے دوچار ہوگیا ہے ۔ القاعدہ کے خلاف مہم میں امریکہ کے ایک کلیدی حلیف منصور ہادی نے کہا کہ وہ مزید اپنے عہدہ پر برقرار نہیں رہ سکتے کیونکہ یہ ملک مکمل تعطل اور بحران سے دوچار ہوگیا ہے ۔ انھوں نے مزید کہا کہ ’’میں سمجھتا ہوں کہ میں وہ مقاصد حاصل نہیں کرسکوں گا جن کے لئے میں نے ان فرائض کو سنبھالا تھا ۔ یمن کے سیاسی قائدین اس ملک میں امن و سکون قائم کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں‘‘۔ وزیراعظم خالد باحہ نے بھی یہ کہتے ہوئے اپنا استعفیٰ پیش کردیا کہ وہ اپنے ملک میں تعطل کا حصہ بننا نہیں چاہتے تاہم ایک سینئر عہدیدار نے کہا کہ یمنی پارلیمنٹ نے صدر ہادی کا استعفیٰ مسترد کردیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT