Monday , January 22 2018
Home / عرب دنیا / یمن میں فوجی کارروائی، 43 عسکریت پسند ہلاک

یمن میں فوجی کارروائی، 43 عسکریت پسند ہلاک

صنعاء5 مئی (سیاست ڈاٹ کام )زمین پر لڑائی اور فضائی دھاووں میں جو جنوبی یمن میں القاعدہ کے مستحکم گڑھ پر کئے گئے کم از کم 6 مشتبہ عسکریت پسند اور 4 فوجی ہلاک ہوگئے ۔ فوج کے بموجب جاری فوجی مہم کے دوران دیگر 37جنگجو راتوں رات ہلاک کردیئے گئے ۔ حکومت کی امریکی حمایت یافتہ فوجی مہم صوبہ شبوا میں القاعدہ کے عسکریت پسندوں کے خلاف جاری ہے یہ یم

صنعاء5 مئی (سیاست ڈاٹ کام )زمین پر لڑائی اور فضائی دھاووں میں جو جنوبی یمن میں القاعدہ کے مستحکم گڑھ پر کئے گئے کم از کم 6 مشتبہ عسکریت پسند اور 4 فوجی ہلاک ہوگئے ۔ فوج کے بموجب جاری فوجی مہم کے دوران دیگر 37جنگجو راتوں رات ہلاک کردیئے گئے ۔ حکومت کی امریکی حمایت یافتہ فوجی مہم صوبہ شبوا میں القاعدہ کے عسکریت پسندوں کے خلاف جاری ہے یہ یمن میں گروپ کے خفیہ ٹھکانوں کے خلاف کی جارہی ہے ۔ واشنگٹن یمن کی القاعدہ کو جزیرہ نمائے عرب کی انتہائی سرگرم شاخ سمجھتا ہے اور حکومت دفاعی ، تربیت کے ذریعہ ور ڈرون حملوں کے ذریعہ ان کے خلاف مہم میں مدد کرتا رہتا ہے۔عسکریت پسندوں نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے سرکاری عمارتوں اور فوج کو حملوں کا نشانہ بنایا ۔ فوج کے بموجب آج زمینی فوج نے فضائی مدد کے ذریعہ القاعدہ کے خفیہ ٹھکانوں میں جو نقبہ پہاڑیوں میں قائم ہیں زبردستی داخل ہونے میں کامیابی حاصل کرلی۔اس کارروائی کے دوران 6 مشتبہ عسکریت پسند اور چار فوجی ہلاک ہوگئے ۔ بیان کے بموجب فوج نے چار زخمی عسکریت پسندوں کو گرفتار کرلیا اور ان کی چار گاڑیاں تباہ کردی ۔ قبل ازیں وزارت دفاع نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ فضائی حملے اور جھڑپوں سے القاعدہ کے 37 مشتبہ جنگجو کل رات قصبہ مے فا کے قریب ہلاک کردیئے گئے ۔ اس دوران جنگجووں نے اس علاقہ میں مسلسل تشدد برپا کر رکھا تھا ۔ یہاں فوجیوں کو تعینات کیا گیا تھا لیکن بعض خاندان اس قصبہ سے صوبائی دارالحکومت فرار ہوگئے تھے ۔ شبوا میںفوجی عہدیداروں نے کہا کہ یہ علاقہ زمینی سرنگوں سے بھرا ہوا ہے ۔ القاعدہ کے جنگجووں نے یہ سرنگیں نصب کی تھی اب ان کی صفائی فوج کی اولین ترجیح ہوگی۔

TOPPOPULARRECENT