Friday , November 24 2017
Home / عرب دنیا / یمن میں لڑائی ۔ 8 باغی و 2 سرکاری سپاہی ہلاک

یمن میں لڑائی ۔ 8 باغی و 2 سرکاری سپاہی ہلاک

عدن 19 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) یمن کی موافق حکومت افواج اہمیت کے حامل شہر طائز میں پیشرفت کر رہی ہیں اور یہاں ان کا باغیوں سے شہر کے مضافات میں مقابلہ ہو رہا ہے ۔ فوجی ذرائع نے یہ بات بتائی ۔ موافق حکومت ذرائع نے ادعا کیا ہے کہ اس لڑائی میں آٹھ باغی اور دو سرکاری وفادار فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔ یہ لڑائی راہیدا ٹاؤن پر قبضہ کیلئے ہو رہی ہے ۔ یہ شہر حکومت کے کنٹرول والے طائز کی سمت جانے والے راستہ سے قریب ہے ۔ یہاں سرکاری افواج کو باغیوں کے دستوں نے کئی مہینوں سے محاصرہ میں رکھا ہوا ہے ۔ سرکاری افواج کو سعودی زیر قیادت اتحاد سے خاطر خواہ کمک بھی مل رہی ہے ۔ سعودی اتحادی افواج نے صدر عبدالرب منصور ہادی کی مدد کیلئے یہاں مارچ میں مداخلت کا آغاز کیا تھا ۔ عبدالرب منصور ہادی سعودی عرب میں جلاوطنی کی زندگی گذارنے کے بعد کل وطن واپس ہوگئے ہیں جبکہ حوثی باغیوں کے خلاف حملوں میں شدت بھی پیدا ہوگئی ہے ۔ اتحادی افواج کی جانب سے باغیوں کے ٹھکانوں میں پر راہیدا اور اس کے اطراف میں کم از کم دس فضائی حملے کئے گئے ہیں۔ سرکاری افواج کیلئے طائز کے محاصرہ کو توڑنا انتہائی اہمیت کا حامل ہوگیا ہے کیونکہ اس کا راستہ دارالحکومت عدن کی سمت جاتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT