Thursday , November 23 2017
Home / Top Stories / یمن میں مارکٹ پر بمباری، 41 شہری ہلاک

یمن میں مارکٹ پر بمباری، 41 شہری ہلاک

عدن۔ 15 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سعودی زیر قیادت جنگی طیاروں نے باغیوں کے زیر قبضہ شمالی حجہ صوبہ میں بمباری کی اور ایک بازار زد میں آنے سے تقریباً 41 عام شہری ہلاک ہوگئے۔ محکمہ صحت کے عہدیدار نے بتایا کہ مہلوکین میں بچے بھی شامل ہیں۔ ہاسپٹل میں 41 نعشیں لائی گئیں جبکہ 35 افراد زخمی ہوگئے۔ مقامی عہدیداروں کے مطابق احتیاطی جنگی طیاروں نے مصطبیٰ ٹاؤن میں واقع اس مارکٹ پر کئی حملے کئے ۔ باغیوں کی ویب سائیٹ پر بتایا گیا کہ مارکٹ اور ریسٹورنٹ پر دو حملے کئے گئے جس میں 65 عام شہری ہلاک اور 55 زخمی ہوئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT