Wednesday , December 13 2017
Home / عرب دنیا / یمن میں موافق حکومتی ملیشیا کاربم کا نشانہ ، 10 افراد ہلاک

یمن میں موافق حکومتی ملیشیا کاربم کا نشانہ ، 10 افراد ہلاک

صنعا۔ 8 اگست (سیاست ڈاٹ کام) یمنی سیکوریٹی عہدیداروں کا کہنا ہیکہ ایک موافق حکومتی ملیشیا کے کم از کم 10 جنگجو  ہلاک ہوگئے جب مشتبہ القاعدہ عسکریت پسندوں نے ان کے قافلہ کو دو کار بموں سے نشانہ بنایا۔ عہدیداروں کے مطابق یہ حملہ کل دیر گئے صوبہ لہج کے یافیعہ میں پیش آیا جہاں یمن کی القاعدہ شاخ کئی علاقوں پر قابض ہے۔ ان کے کنٹرول میں ایک بڑا اڈہ بھی شامل ہے جہاں اس نے دیگر جگہوں پر آرمی کے ڈپو سے لوٹے گئے بھاری ہتھیاروں کا ذخیرہ جمع کر رکھا ہے۔
عراق کو امریکہ سے F-16 لڑاکا طیاروں کی نئی کھیپ وصول
بغداد ۔ 8 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ایک عراقی ترجمان نے کہا ہیکہ ملک کی ایرفورس کو امریکہ سے F-16 فائٹنگ فالکن طیارہ کی نئی کھیپ وصول ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے عراق کی شکستہ ایرفورس کو تقویت حاصل ہوگی جسے زائد از دو سال سے اسلامک اسٹیٹ گروپ سے لڑنا پڑ رہا ہے۔ وزارت دفاع کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل تحسین ابراہیم نے نیوز ایجنسی اے پی کو آج  بتایا کہ نئی کھیپ چار لڑاکا جیٹ طیاروں پر مشتمل ہیں۔ اس نئی کھیپ کے ساتھ عراق میں اب آٹھ F-16 طیارے سرویس میں شامل ہوگئے ہیں جبکہ امریکہ نے بغداد کو جملہ 36 لڑاکا جیٹ طیارہ فروخت کرنے سے اتفاق کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT