Monday , August 20 2018
Home / عرب دنیا / یمن میں ٹی وی اسٹیشن پر عرب اتحاد کی بمباری سے 4 افراد ہلاک

یمن میں ٹی وی اسٹیشن پر عرب اتحاد کی بمباری سے 4 افراد ہلاک

صنعاء ۔ 9 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام)یمن کے دارالحکومت صنعاء میں ایک ٹی وی اسٹیشن پر عرب فوجی اتحاد کے فضائی حملے میں 4 سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے۔اطلاع کے مطابق حوثی باغیوں کے زیرانتظام میڈیا گروپ ’مسیرہ نیوز‘ کا کہنا ہے کہ عرب اتحاد کے جیٹ طیاروں نے ایک سیٹلائٹ ٹی وی اسٹیشن کی عمارت پر بمباری کی جس میں 4 سیکورٹی گارڈ ہلاک ہوگئے ہیں۔ فضائی حملے میں ٹی وی اسٹیشن سیکیورٹی چیف بھی زخمی ہوئے جو ساتھیوں کے ساتھ عمارت سے منسلک اپنے دفتر میں موجود تھے۔سیکورٹی چیف نے بتایا کہ جس عمارت کو نشانہ بنایا گیا یہ نا تو فوجی اڈا تھا اور نہ اس میں ہتھیار موجود تھے۔دوسری جانب عرب اتحاد نے تازہ کارروائی کے حوالے سے کوئی بیان یا تفصیلات جاری نہیں کی ہیں۔

یمن کے معاملہ پر امریکہ کا سعودی عرب کو انتباہ
واشنگٹن۔ 9 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے سعودی عرب کو خبردار کیا ہے کہ اگر یمن میں لوگوں کے حالات ایسے ہی رہے تو اسے ملنے والی امریکی امداد کو روکا جا سکتا ہے ۔ صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے ایک سینئر افسر نے شناخت خفیہ رکھے جانے کی شرط پر آج کہا کہ یمن میں لوگوں کی حالت کو لے کر امریکی کانگریس میں کافی غصہ ہے ۔ٹرمپ انتظامیہ کے ایک اہلکار نے کہا کہ ہم سعودی عرب کے حکام کو صاف طور پر یہ بتانا چاہتے ہیں کہ اگر یمن میں لوگوں کی صورت حال میں بہتری نہیں آتی ہے تو اسے ملنے والی امریکی امداد کو روکا جا سکتا ہے ۔ افسر مذکور نے کہا کہ سعودی عرب کو یمن میں ہو رہے انسانی امداد کاموں کو فروغ دینا چاہئے۔

 

 

TOPPOPULARRECENT