Saturday , November 25 2017
Home / دنیا / یمن میں پانچ لاکھ افراد ہیضہ سے متاثر

یمن میں پانچ لاکھ افراد ہیضہ سے متاثر

جنیوا ۔ 14 اگست (سیاست ڈاٹ کام) عالمی صحت تنظیم کے مطابق ہیضۃ کی وباء نے یمن میں 5لاکھ سے زائد افراد کو متاثر کیا ہے۔ عالمی صحت تنظیم کے اعدادوشمار کے مطابق 503,484 ہیضہ کے معاملات سامنے آئے ہیں جبکہ ان میں سے 1975 افراد کی گذشتہ چار ماہ کے دوران موت ہوچکی ہے جبکہ جنگ زدہ یمن میں لوگ پہلے ہی سے پریشان ہیں۔ یمن میں اس وقت خانہ جنگی کی وجہ سے حالات انتہائی دگرگوں ہیں۔ سعودی کی تائید والی حکومت اور شیعہ باغیوں کے درمیان لڑائی رکنے کے کوئی آثار نظر نہیں آتے اور ایک نہ شد دو شد کے مصداق رہی سہی کسر ہیضہ کی وباء نے پوری کردی ہے جس نے یمن کو ناقابل سکونت بنا دیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT