Thursday , October 18 2018
Home / عرب دنیا / یمن میں ڈرون حملہ القاعدہ کے چار مشتبہ کارکن ہلاک

یمن میں ڈرون حملہ القاعدہ کے چار مشتبہ کارکن ہلاک

صنعا ، 6 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) شمالی یمن میں ایک امریکی ڈرون حملے میں چہارشنبہ کو القاعدہ کے چار مشتبہ اراکین ہلاک ہو گئے ہیں۔ بغیر پائلٹ کے طیارے نے یمنی صوبے جوف کے علاقے خلقا پر دو راکٹ برسائے۔ حکام کے مطابق اس کارروائی میں ہلاک ہونے والوں میں علی جوریم بھی شامل تھا جو علاقائی عسکریت پسندوں کا سربراہ مانا جاتا ہے اور جس نے عراق میں

صنعا ، 6 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) شمالی یمن میں ایک امریکی ڈرون حملے میں چہارشنبہ کو القاعدہ کے چار مشتبہ اراکین ہلاک ہو گئے ہیں۔ بغیر پائلٹ کے طیارے نے یمنی صوبے جوف کے علاقے خلقا پر دو راکٹ برسائے۔ حکام کے مطابق اس کارروائی میں ہلاک ہونے والوں میں علی جوریم بھی شامل تھا جو علاقائی عسکریت پسندوں کا سربراہ مانا جاتا ہے اور جس نے عراق میں بھی جنگ لڑی تھی۔ امریکہ کی طرف سے یہ ڈرون حملے صنعا حکومت کے تعاون سے کئے جاتے ہیں اور ان کارروائیوں کو یمنی حکومت کی القاعدہ کے خلاف مہم کا حصہ سمجھا جاتا ہے۔ امریکی ڈرون حملوں میں یمن میں گزشتہ سال سے تیزی آئی ہے اور اس کا شکار ہو کر درجنوں مشتبہ عسکریت پسند مارے جا چکے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT