Monday , June 25 2018
Home / عرب دنیا / یمن میں ڈرون حملہ 6 مشتبہ القاعدہ ارکان ہلاک

یمن میں ڈرون حملہ 6 مشتبہ القاعدہ ارکان ہلاک

صنعاء 12 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) جنوبی یمن کے قبائلی علاقہ میں ڈرون حملے سے القاعدہ کے 6 مشتبہ کارکن ہلاک ہوگئے ۔ قبائیلی ذرائع کے بموجب یہ فوج کی جہادیوں کے خلاف گذشتہ ماہ شروع کی ہوئی جارحانہ کارروائی کے بعد اولین ڈرون حملہ تھا ۔ ڈرون طیاروں نے الحسن کے قریب القاعدہ کے ارکان کو منتقل کرنے والی ایک گاڑی کو صوبہ معاریب کے قریب ایک دیہات میں حملہ کا نشانہ بنایا ۔ امریکہ واحد ملک ہیں جو یمن میں ڈرون طیارے استعمال کررہا ہے لیکن امریکی عہدیدار خفیہ ڈرون پروگرام کا کبھی انکشاف نہیں کرتے ۔

TOPPOPULARRECENT