Sunday , December 17 2017
Home / عرب دنیا / یمن میں کلسٹر بم استعمال کرنے کی سعودی تردید

یمن میں کلسٹر بم استعمال کرنے کی سعودی تردید

ریاض۔10جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) سعودی زیر قیادت مخلوط اتحاد جو یمن میں باغیوں پر بمباری کررہا ہے آج اس بات کی تردید کرچکا ہے کہ اس نے یمن میںکلسٹر بم برسائے ہیں ۔ اقوام متحدہ معتمد عمومی بانکی مون نے کہا تھا کہ کلسٹر بموں کا استعمال ’’ جنگی جرم ‘‘ ہوگا ۔ مخلوط اتحاد نے اس بات کی تردید کی ہے کہ اُس نے صنعا پر کلسٹر بم استعمال کئے ہیں ۔ ترجمان بریگیڈیئر جنرل احمد الاسیری نے کہا کہ سعودی عرب نے یمن میں کلسٹر بم استعمال نہیں کئے ہیں ۔ وہ اس خبر پر ردعمل ظاہر کررہے تھے جو امریکہ کے انسانی حقوق نگرانکار تنظیم نے دی تھی جس میں کہا گیا ہے کہ مقامی شہریوں نے کہا ہے کہ 6جنوری کو جو حملے کئے گئے تھے ان میں فضائی کلسٹر بموں کی بمباری بھی شامل تھی ۔ ایک دن قبل بانکی مون نے کہا تھا کہ انہیں اطلاع ملی ہے کہ کلسٹر بم حملے باغیوں کے زیر قبضہ صنعا کے علاقوں میں کی گئی ہے اور یہ اطلاع ’’ پریشان کن ‘‘ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نگرانکار ادارہ نے اطلاع دی ہے کہ ایک قسم کا کلسٹر بم جو ہمارے ذخیرہ میں موجود ہی نہیں ہے استعمال کرنے کی اطلاع دی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مخلوط اتحاد کی صنعا میں جتنی بھی کارروائیاں کی گئی ہیں ان میں صرف اسکڈ میزائل لانچر استعمال کئے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی جانب سے کلسٹر بم استعمال کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔

TOPPOPULARRECENT