Tuesday , November 21 2017
Home / عرب دنیا / یمن میں گھمسان جھڑپیں ‘ فضائی حملے ‘ 36 باغیوں کی ہلاکت

یمن میں گھمسان جھڑپیں ‘ فضائی حملے ‘ 36 باغیوں کی ہلاکت

عدن 25 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) یمن کے تیسرے شہر تائز میں گھمسان جھڑپوں اور فضائی حملوں میں آج کم از کم 36 باغی ہلاک ہوگئے ہیں۔ فوجی ذرائع نے یہ بات بتائی ۔ سعودی حمایت والی یمنی حکومت اور شیعہ حوثی باغیوں کے مابین گھمسان کی لڑائی ہو رہی ہے ۔ ذرائع نے کہا کہ جھڑپوں میں 21 حوثی باقی اور ان کے 15 وفادار ہلاک ہوگئے ہیں ۔کہا گیا ہے کہ نئی جھڑپیں اس وقت ہوئیں جب سرکاری افواج نے تائز پر اپنا کنٹرول بحال کرلیا ۔ تائز پر کنٹرول حاصل کرنے باغیوں اور سرکاری افواج میں اکثر و بیشتر جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT