Tuesday , January 23 2018
Home / عرب دنیا / یمن میں یو اے ای ،اسپین کا سفارت خانہ بند

یمن میں یو اے ای ،اسپین کا سفارت خانہ بند

ابوظہبی ۔ 14 فبروری۔(سیاست ڈاٹ کام) متحدہ عرب امارات (یو اے ای ) اور اسپین نے یمن میں واقع سفارت خانہ میں تمام سرگرمیاں معطل کردی ہیں اور سکیورٹی تشویش کی بناء اپنے اسٹاف کا تخلیہ کرادیا۔ یمن میں حوثیوں نے اقتدار پر قبضہ کرلیا ہے جس کی وجہ سے پیدا شدہ صورتحال کی بناء یہ اقدام کیا گیا ۔ یو اے ای نے ایسے وقت اپنے اسٹاف کا تخلیہ کیا جبکہ سع

ابوظہبی ۔ 14 فبروری۔(سیاست ڈاٹ کام) متحدہ عرب امارات (یو اے ای ) اور اسپین نے یمن میں واقع سفارت خانہ میں تمام سرگرمیاں معطل کردی ہیں اور سکیورٹی تشویش کی بناء اپنے اسٹاف کا تخلیہ کرادیا۔ یمن میں حوثیوں نے اقتدار پر قبضہ کرلیا ہے جس کی وجہ سے پیدا شدہ صورتحال کی بناء یہ اقدام کیا گیا ۔ یو اے ای نے ایسے وقت اپنے اسٹاف کا تخلیہ کیا جبکہ سعودی عرب نے ایک دن قبل صنعا میں واقع اپنے سفارت خانہ سے تمام اسٹاف کا تخلیہ کرادیا تھا۔ حوثیوں کو ایران کی تائید اور مدد حاصل ہونے کا شبہ ہے ۔ اور انھوں نے یمن کی حکومت کو تحلیل کرتے ہوئے پارلیمنٹ پر قبضہ کرلیا ہے ۔ حوثیوں نے 6 فبروری کو صدارتی محل کے علاوہ کلیدی سرکاری عمارتوں کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ یو اے ای کی وزارت خارجہ نے آج ایک بیان میں کہا ہے کہ یمن کے دارالحکومت صنعا میں واقع سفارت خانہ میں تمام سرگرمیاں معطل کی جارہی ہیں اور اسٹاف کا یہاں سے تخلیہ کرایا جارہا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک میں بڑھتی سیاسی ابتر صورتحال اور سکیورٹی تشویش کی بناء یہ فیصلہ کیا گیا ہے ۔ فرانس ، جرمنی اور اٹلی نے بھی کل یہی کارروائی کی تھی ۔ اس سے دو دن قبل برطانیہ ، نیدرلینڈ اور امریکہ نے اپنے اسٹاف کا تخلیہ کرادیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT