Thursday , December 14 2017
Home / ہندوستان / یمن میں 7 ہندوستانی لاپتہ، 13 زندہ

یمن میں 7 ہندوستانی لاپتہ، 13 زندہ

نئی دہلی ۔ 9 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزارت خارجہ نے بتایا کہ صومالیہ اور یمن کے درمیان سفر کے دوران ان کی کشتیاں فضائی بمباری کی زد یں آ گئی تھی ان میں سوار 20 ہندوستانی عملہ کے ارکان کے منجملہ 7 ہندوستانی لاپتہ ہیں۔ یمن میں سعودی زیرقیادت اتحادی افواج کی بمباری میں 20 ہندوستانی شہریوں کی ہلاکت کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے وزارت خارجہ نے کہا کہ 20 رکنی عملہ کے ارکان میں 13 زندہ ہیں جبکہ 7 لاپتہ بتائے گئے ہیں۔ وزارت خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ ہم نے میڈیا کی رپورٹس پڑی ہیں جس میں بتایا گیا ہیکہ یمن میں ہندوستانی شہری ہلاک ہوئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT