Wednesday , November 21 2018
Home / عرب دنیا / یمن میں58جنگجو ہلاک ، جملہ تعداد 200 ہوگئی

یمن میں58جنگجو ہلاک ، جملہ تعداد 200 ہوگئی

عدن ۔ 8نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) یمن کے بندرگاہی شہر حدیدہ کے قلب میں باغی فورسیس پر حکومت حامی فورس نے پیشرفت کی تو یہاںشدید حملہ ہوا ‘ جس میں درجنوں جنگجو ہلاک ہوئے ۔دواخانہ کے ذرائع نے بتایا کہ دواخانہ میں کئی نعشوں کو لایا گیا ہے ۔ شہر کے اندر قائم دواخانوں کے طبی عملہ نے اطلاع دی ہے کہ 47باغیوں کی نعشیں لائی گئی ہے ۔ کل رات بھر ہوئی زمینی اور فضائی لڑائی میںیہ ہلاکتیں ہوئی ہیں ۔ سعودی زیرقیادت اتحادی فوج نے حکومت کی حمایت کرتے ہوئے کارروائی کی ۔ سرکاری زیرقبضہ علاقوں میں دواخانہ کے ذرائع نے بتایا کہ اس کارروائی میں 11سپاہی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ یمن میں باغیوں اور سرکاری افواج کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں ۔چھ دن میں 200 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT