Wednesday , November 22 2017
Home / عرب دنیا / یمن پر سعودی اتحادیوں کے فضائی حملے، 29 ہلاک

یمن پر سعودی اتحادیوں کے فضائی حملے، 29 ہلاک

صنعاء۔ 19 سپٹمبر۔(سیاست ڈاٹ کام) خانہ جنگی کے شکار ملک یمن کے دارالحکومت صنعاء پر آج ہونے والے فضائی حملوں میں کم از کم 29 شہری ہلاک ہوگئے۔ ان ہلاکتوں کی تصدیق طبی اور سکیورٹی ذرائع نے کی ہے۔ آج ہفتے کے روز سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے صنعاء کے وسط میں ایک رہائشی عمارت کو بھی نشانہ بنایا۔ رہائشی عمارت کے اندر اور باہر جملہ دس شہری مارے گئے۔ حوثی باغیوں کے 19 جنگجو آج کے حملوں میں ہلاک ہوئے۔ یمن میں حوثی شیعہ ملیشیا کی مسلح کارروائیوں کو روکنے کیلئے سعودی اتحاد کے جنگی طیارے اور زمینی دستے مختلف مسلح کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

TOPPOPULARRECENT