Wednesday , December 13 2017
Home / Top Stories / یمن پر سعودی اتحاد کے حملے ، 11 افراد ہلاک

یمن پر سعودی اتحاد کے حملے ، 11 افراد ہلاک

صنعاء۔25 مئی (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی یمن میں سعودی عرب کے زیرقیادت اتحادی افواج کے ایک مشتبہ فضائی حملے میں ایک گھر تباہ ہوگیا اور ایک ہی خاندان کے 11 افراد ہلاک ہوگئے۔ عہدیداروں نے کہا کہ اماراتی طیارے نے الحملہ ٹاؤن میں ایک گھر پر دو مزائیل حملے کئے جس کے بعد یہ گھر کھنڈر میں تبدیل ہوگیا جس میں مقیم تمام 11 افراد فوت ہوگئے۔ ہر طرف نعشیں پڑی دیکھی گئیں۔ صرف ایک کمسن بچہ زندہ بچ گیا۔ ایک یمنی شاہد احمد حدش نے کہا کہ وہ 40 منٹ تک دھماکوں کی گھن گرج سنتا رہا اور آسمان پر جنگی طیارے اڑتے رہے۔ سکیورٹی عہدیداران نے دعویٰ کیا کہ سعودی عرب کے زیرقیادت اتحادی افواج اکثر کسی علم و اطلاع کے بغیر اس قسم کے حملے کیا کرتے ہیں اور کئی افراد کو حراست میں لیتے ہوئے یہ دعوے کیا کرتے ہیں۔ وہ (گرفتار شدہ افراد) القاعدہ یا داعش یا اس سے ملحقہ گروپوں کے ارکان ہیں۔ ان (اتحادیوں) کے اپنا قید خانے ہیں جہاں ان افراد کو قید میں رکھا جاتا ہے۔ یمن میں حوثی کہلائے جانے والے شیعہ جنگجوؤں کے خلاف گزشتہ سال مارچ میں سعودی عرب کی قیادت میں اتحادی فوج کی شروع کردہ کارروائیوں میں تاحال 8,100 یمنی شہری ہلاک ہوچکے ہیں۔ اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ 80% یمنی عوام کو غذا، پانی، ادویات اور دیگر امداد کی سخت ضرورت ہے۔

TOPPOPULARRECENT