Sunday , June 24 2018
Home / عرب دنیا / یمن کو فوری طبی امداد روانہ کرنے شاہ سلمان کا حکم

یمن کو فوری طبی امداد روانہ کرنے شاہ سلمان کا حکم

صنعا ۔ 21مارچ۔(سیاست ڈاٹ کام) یمن کے دارالحکومت صنعا میں جمعہ کے دن کئے گئے خودکش حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کے شاہ سلمان نے بم حملوں کے متاثرین زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کا حکم دیا ہے ۔ نماز جمعہ کے دوران دولت اسلامیہ کے خودکش بم برداروں کی جانب سے کئے گئے حملوں میں کم از کم 142 افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوگئے تھ

صنعا ۔ 21مارچ۔(سیاست ڈاٹ کام) یمن کے دارالحکومت صنعا میں جمعہ کے دن کئے گئے خودکش حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کے شاہ سلمان نے بم حملوں کے متاثرین زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کا حکم دیا ہے ۔ نماز جمعہ کے دوران دولت اسلامیہ کے خودکش بم برداروں کی جانب سے کئے گئے حملوں میں کم از کم 142 افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوگئے تھے ۔ خادم حرمین شریفین نے ان حملوں اور اموات پر شدید دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے حملے یمن کی سکیورٹی صورتحال کو درہم برہم کرنے کیلئے کئے گئے ہیں۔ شاہ سلمان نے یمن کے عوام کے ساتھ اپنی مکمل حمایت کا اعادہ کیا ۔ سعودی پریس ایجنسی نے شاہ سلمان کے حوالے سے لکھا ہے کہ سعودی عرب اس وقت یمن میں رونما ہونے والے حالات پر کڑی نظر رکھ رہا ہے ۔ خاص کر قصر صدارت اور پڑوسی علاقوں عدن میں بم حملوں کی کوشش تشویشناک ہیں۔ دہشت گردوں نے جمعہ کو حملے کرتے ہوئے مساجد کو نشانہ بنایا ہے ۔

ان ہلاکتوں کی سب سے پہلے آئی ایس نے ذمہ داری قبول کرلی ہے ، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یمن میں حریف کٹرپسند القاعدہ کی موجودگی میں دوسری طاقت اُبھر رہی ہے ۔ کل کے حملوں کے بعد آج یمن میں سوگ کا ماحول دیکھا گیا۔ مساجد سے خون میں لت پت نعشوں کو اُٹھایا جارہا تھا ۔ یہ حملے حوثی انتہاپسندوں نے انجام دیئے تھے جن کا دارالحکومت صنعا پر کنٹرول ہے ۔ زخمیوں کو قریبی ہاسپٹلس میں شریک کیا گیا ۔ یہ حملے ال حشوش مسجد اور مسجد بدر پر کئے گئے ہیں ۔ مہلوکین میں مسجد بدر کے امام بھی شامل ہیں۔ صنعا میں شدت پسندی کے حملے ایک ایسے وقت ہوئے جب ایک دن پہلے ہی عدن میں قصر صدارت پر فضائی حملے کئے گئے ۔ محل میں حملے کے بعد مستعفی ہونے والے صدر ہادی موجود ہیں ۔ سابق صدر کے محفوظ رہنے کے بعد انھیں دوسرے مقام پر منتقل کردیا گیا ہے ۔ سابق صدر کے حامیوں کے مطابق یہ حملے آئینی طورپر قانونی حکومت کے خلاف ناکامی فوجی بغاوت تھی ۔ دارالحکومت صنعا پر گزشتہ ستمبر سے حوثی باغیوں کا قبضہ ہے ۔

TOPPOPULARRECENT