Wednesday , January 17 2018
Home / دنیا / یمن کیلئے اقوام متحدہ امن قاصد مستعفی

یمن کیلئے اقوام متحدہ امن قاصد مستعفی

اقوام متحدہ 16 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) یمن کے لئے اقوام متحدہ کے امن قاصد جمال بن عمر نے آج استعفیٰ دے دیا۔ اقوام متحدہ کے ایک عہدیدار کے مطابق مسٹر جمال کو جنگ زدہ یمن میں اپنے مشن کے لئے خلیجی ممالک کی تائید نہ ملنے پر اُنھوں نے یہ اقدام کیا۔ مراقشی سفارت کار اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بانکی مون کے یمن میں 2012 ء سے اس کے خصوصی قاصد کی ح

اقوام متحدہ 16 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) یمن کے لئے اقوام متحدہ کے امن قاصد جمال بن عمر نے آج استعفیٰ دے دیا۔ اقوام متحدہ کے ایک عہدیدار کے مطابق مسٹر جمال کو جنگ زدہ یمن میں اپنے مشن کے لئے خلیجی ممالک کی تائید نہ ملنے پر اُنھوں نے یہ اقدام کیا۔ مراقشی سفارت کار اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بانکی مون کے یمن میں 2012 ء سے اس کے خصوصی قاصد کی حیثیت سے فرائض انجام دے رہے تھے۔ دوسری طرف اقوام متحدہ کے ایک اور عہدیدار نے اپنی شناخت مخفی رکھنے کی شرط پر بتایا کہ بن عمر نے یمن کے قاصد کی حیثیت سے استعفیٰ دینے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔ بن عمر کے جانشین کے لئے جن اشخاص کا نام لیا جارہا ہے اُن میں ماریطانیہ کے سفارت کار اسمٰعیل عولد شیخ احمد ہیں جو فی الحال اقوام متحدہ کے ایبولا مشن کے لئے کام کرتے ہیں۔ یہاں اس بات کا تذکرہ بھی ضروری ہے کہ سعودی قیادت والے فضائی حملوں کے بعد یمن میں لڑائی شدت اختیار کرچکی ہے جبکہ یمن کے اقوام متحدہ کی جانب سے مسلمہ صدر منصور ہادی سعودی عرب میں پناہ لئے ہوئے ہیں جبکہ سعودی عرب ایران پر الزام عائد کررہا ہے کہ حوثیوں کو مسلح کرنے میں اُس کا (ایران) سب سے بڑا ہاتھ ہے۔ یمن میں اب تک 700 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ زخمیوں کی تعداد زائداز 2700 بتائی گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT