Friday , September 21 2018
Home / دنیا / یمن کی امداد کے تیقن پر عرب امارات اور سعودی عرب کی ستائش

یمن کی امداد کے تیقن پر عرب امارات اور سعودی عرب کی ستائش

جنیوا ۔ /3 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے اقوام متحدہ کی ایک چوٹی کانفرنس میں یمن کو ایک ارب امریکی ڈالر امداد کا پیشکش کیا جہاں حوثی باغیوں کے خلاف متحدہ فوجوں کی مہم کے دوران ہزاروں شہری بھی ہلاک ہوچکے ہیں اور ناکہ بندی کی وجہ سے یمن کے عوام تک امداد بھی نہیں پہونچ رہی ہے ۔ دریں اثناء ریاض سے موصولہ اطلاع کے بموجب یمن کے حوثی باغیوں نے ایک سعودی تیل کے ٹینکر پر بحر احمر میں آج حملہ کیا جس سے اس بحری جہاز کو معمولی سا نقصان پہونچا ۔ سعودی زیرقیادت اتحادی افواج حوثی باغیوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنارہی ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT