Tuesday , September 25 2018
Home / عرب دنیا / یمن کی سرحد سے متصل سعودی شہر پر فائرنگ‘ایک شخص ہلاک

یمن کی سرحد سے متصل سعودی شہر پر فائرنگ‘ایک شخص ہلاک

ریاض ۔11مئی ( سیاست ڈاٹ کام) ایک شخص ہلاک اور دیگر چار زخمی ہوگئے جب کہ یمن کی سرحد کے قریب ایک سعودی شہر پر تازہ بم باری کی گئی ۔ محکمہ شہری دفاع کے بموجب تازہ ترین حملہ سے سعودی عرب میں حوثی باغیوں کے ہاتھوںمرنے والوں کی تعداد 11ہوگئی ۔ یمنی باغیوں نے گذشتہ ہفتہ سرحد پر مارٹر داغنے اور راکٹوں سے فائرنگ کرنے کا آغاز کیا تھا ۔ محکمہ شہری دفاع کے ترجمان علی الشہرانی نے سعودی خبررساں چینل الاخباریا سے کہا کہ ایک اسکول اور ایک رہائشی علاقہ نجران میں مقامی وقت کے مطابق 7بجے صبح فائرنگ کا نشانہ بنا ۔ تاہم اُس نے اس ذریعہ کا انکشاف نہیں کیا جس سے اُسے بمباری کی اطلاع ملی ہے ۔ تاہم کہا کہ ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ تین غیر ملکی اور ایک بچہ زخمی ہوگئے ۔ سعودی زیرقیادت مخلوط اتحاد یمن میں حوثی باغیوں پر 26مارچ سے بمباری کررہا ہے ۔ جمعرات کے دن باغیوں نے اپنے مہلک سرحد پار فائرنگ کے ذریعہ حدود سے تجاوز کیا ہے ۔ مخلوط اتحاد نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے پورے صوبہ سادہ کو جو سرحد پر حوثی باغیوں کا مستحکم گڑھ ہے فوج کا نشانہ قرار دیا اور اس پر توپ خانے سے فائرنگ کے علاوہ فضائی بمباری بھی کی گئی۔ مخلوط اتحاد کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل احمد الاسیری نے کہا کہ جوابی دھاوے 11بجے دن تک جاری رہے ۔ جب کہ پانچ روزہ جنگ بندی کا منگل کے دن سے آغاز ہوا ہے ۔ اگر یہ فائرنگ جاری رہے تو جوابی کارروائی کے طور پر ہمارے شہروں اور آبادیوں کو بھی راکٹ حملوں کا نشانہ بنایا جاسکتا ہے ۔ سعودی عرب نے جنگ بندی کا پیشکش جمعہ کے دن کیا ‘ جب کہ چھ ہفتہ سے زیادہ مدت سے فضائی حملے جاری تھے ‘ تاہم کہا کہ باغیوں کو بھی جنگ بندی کی پابندی کرنی ہوگی۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT