Tuesday , December 11 2018

یمن کے باغیوں سے اقوام متحدہ سفیر مارٹن گرفتھ کی ملاقات

HODEIDAH, Nov 24 (Xinhua) -- The United Nations special envoy for Yemen Martin Griffiths (C) speaks at a press conference in Hodeidah, Yemen, on Nov. 23, 2018. Martin Griffiths arrived on Friday in Yemen's embattled port city of Hodeidah, amid efforts to halt hostilities between warring forces ahead of peace talks, local officials said. Xinhua/UNI PHOTO-2F

صنعا ۔ 24 نومبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کے سفیر مارٹن گرفتھ نے آج شورش زدہ علاقہ صنعا میں یمنی باغی لیڈر سے ملاقات کی ۔ وہ ریاض میں یمن کی حکومت کے ساتھ بات چیت بھی کریں گے ۔ ذرائع نے کہاکہ مارٹن نے سعودی عرب کے دارالحکومت میں پیر کے دن صدر یمن عبدالرب منصور الہادی سے بات چیت کرنے والے ہیں ، صدر حوثی باغی محمد علی الحوثی سے انھوں نے صنعا میں ملاقات کرتے ہوئے یمن کی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا ۔ اس بات چیت کے بعد اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے محمد علی الحوثی نے کہاکہ ہمیں توقع ہے کہ اقوام متحدہ کے سفیر اپنے دورۂ ریاض کے موقع پر مثبت نتائج کے ساتھ اپنا دورہ مکمل کریں گے ۔ اقوام متحدہ کی جانب سے یمن میں امن مذاکرات کی کوشش کی جارہی ہے ۔

یمن میں اہم فیلڈ کمانڈر اور دیگر ساتھی ہلاک
صنعا۔ 24 نومبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) یمن کے مغربی ساحلی محاذ پر اتحادی فوج کے حملے میں حوثی باغیوں کا ایک اہم فیلڈ کمانڈر اور اس کے کئی ساتھی ہلاک ہوگئے۔ حوثی باغیوں کی طرف سے بھی اپنے کمانڈر اور جنگجوئوں کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔’العربیہ‘کے مطابق فضائی حملے میں مارے جانے والے حوثی کمانڈر محمد عبداللہ ابو خرفشہ المعروف ’’ابو نذیر‘‘ کو جمعہ کے روز شمال مغربی یمن کی حجۂ گورنری میں دفن کیا گیا تاہم اس کے مارے جانے کی جگہ اور وقت کے تفصیل بیان نہیں کی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ابو نذیر دو روز قبل مغربی ساحل محاذ الحدیدہ میں 30 دیگر جنگجوئوں کے ساتھ مارا گیا تھا۔ادھر یمن کی سرکاری فوج کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ابو خرفشہ نے الحدیدہ گورنری کے وسط میں الصالح شہر میں حملہ کیا اور جوابی کارروائی میں وہ ہلاک ہوگیا۔ یمنی فوج کے العمالقہ بریگیڈ کے مطابق حوثی فیلڈ کمانڈر کیساتھ اس کے 30 دیگر جنگجو ساتھی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ ایک سال قبل اس کا ایک دوسرا بھائی بھی حجہ میں فضائی حملے میں ہلاک ہوگیا تھا۔غیرسرکاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ ڈیڑھ ماہ کے دوران حوثیوں کے 1526 جنگجو ہلاک ہوچکے ہیں۔ باغیوں کو سب سے زیادہ جانی اور مالی نقصان الحدیدہ گورنری میں پہنچا ہے۔

TOPPOPULARRECENT