Friday , September 21 2018
Home / Top Stories / یمن کے باغیوں پر سعودی اتحادی افواج کی بمباری جاری

یمن کے باغیوں پر سعودی اتحادی افواج کی بمباری جاری

صنعاء ۔ 23 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سعودی زیرقیادت اتحادی جنگی طیاروں نے یمن میں آج تازہ فضائی حملوں کا آغاز کردیا، حالانکہ باغیوں نے فضائی حملوں کو مکمل طور پر بند کردینے کی امن مذاکرات کیلئے شرط عائد کی ہے۔ علاقائی اتحاد نے منگل کے دن اعلان کیا تھا کہ فوجی کارروائی کا پہلا مرحلہ مکمل ہوچکا ہے اور عہد کیا تھا کہ باغیوں پر ضروری ہو تو بم

صنعاء ۔ 23 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سعودی زیرقیادت اتحادی جنگی طیاروں نے یمن میں آج تازہ فضائی حملوں کا آغاز کردیا، حالانکہ باغیوں نے فضائی حملوں کو مکمل طور پر بند کردینے کی امن مذاکرات کیلئے شرط عائد کی ہے۔ علاقائی اتحاد نے منگل کے دن اعلان کیا تھا کہ فوجی کارروائی کا پہلا مرحلہ مکمل ہوچکا ہے اور عہد کیا تھا کہ باغیوں پر ضروری ہو تو بمباری جاری رکھی جائے گی۔ سعودی عرب اور دیگر خلیجی عرب ممالک نے 26 مارچ سے فضائی حملوں کا سلسلہ شروع کیا ہے تاکہ صدر عبدالرب منصور ہادی کا اقتدار دوبارہ قائم کیا جائے جو گزشتہ ماہ فرار ہونے پر مجبور ہوگئے تھے۔ کارروائی کے فیصلہ کن مرحلے کے اختتام پر اتحادیوں نے کہا تھا کہ دوسرا مرحلہ ’’تجدید ِ اُمید‘‘ کا مرکز توجہ سیاسی مذاکرات ، امداد کی سربراہی اور دہشت گردی سے مقابلہ رہے گا۔ سعودی سفیر عادل الجبیر نے کل واشنگٹن میں ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ باغیوں کو اس وہم میں نہیں رہنا چاہئے کہ ان کی طاقت ہمیں یمن پر فوجی کارروائی سے روک رہی ہے۔ اتحاد نے کہا کہ باغیوں کے میزائل اور فضائی طاقت کو تباہ کیا جاچکا ہے، لیکن دارالحکومت صنعاء اور ملک کے بیشتر حصے پر اُن کا قبضہ ہنوز برقرار ہے۔ باغیوں نے مطالبہ کیا تھا کہ اقوام متحدہ کی ثالثی سے امن مذاکرات میں حصہ لینے کی شرط فوجی کارروائی کا خاتمہ ہوگی۔

TOPPOPULARRECENT